مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ کے علاقے دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے دیر اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلہ کا مرکز دیر سے 15 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔
پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ کے علاقے دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
News ID 1878556
آپ کا تبصرہ